جمعہ کے روز پنجاب کے بیشتر اضلاع میں مطلع جزوی ابر آلود، بارش کا امکان

Published On 15 June,2023 11:38 pm

لاہور: (دنیا نیوز) پی ڈی ایم اے کے مطابق جمعۃ المبارک کے روز صوبے کے بیشتر اضلاع میں مطلع جزوی ابر آلود اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے۔

پی ڈی ایم اے کے مطابق مری، گلیات، خطہ پوٹھوہار، نارووال، سیالکوٹ، گجرات، گوجرانوالہ ، ساہیوال، اوکاڑہ، سرگودھا، منڈی بہاؤالدین، فیصل آباد،جھنگ ، ٹوبہ ٹیک سنگھ، حافظ آباد، قصور، میانوالی،لیہ، بھکر،نور پورتھل، خوشاب، ملتان، ڈیرہ غازی خان، راجن پور، بہاولپور، بہاولنگر اور رحیم یار خان میں گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے۔

اسی دوران آندھی اور گرد آلود ہوائیں چلنے کے ساتھ چند مقامات پر موسلادھار بارش، ژالہ باری بھی متوقع ہے، تمام ادارے نالوں کی صفائی کو یقینی بنانے کے خصوصی اقدامات کریں۔

ترجمان پی ڈی ایم اے نے کہا ہے کہ بارش کے دوران نشیبی علاقوں میں خصوصی ٹیمیں تشکیل دی جائیں تاکہ اربن فلڈنگ سے بچا جا سکے، ہنگامی صورتحال میں پی ڈی ایم اے کی ہیلپ 1129 پر کال کر کے مدد لی جا سکتی ہے۔