سمندری طوفان بپر جوئے پنجاب کے میدانی علاقوں میں شدید گرمی کا باعث بنے گا

Published On 13 June,2023 12:46 pm

لاہور: (دنیا نیوز) سمندری طوفان بپر جوئے پنجاب کے میدانی علاقوں میں گرمی کی شدت میں اضافے کا باعث بنے گا، لاہور میں آج درجہ حرارت 43 ڈگری سینٹی گریڈ تک جاسکتا ہے۔

تفصیلات کے مطابق سمندری طوفان بپر جوئے پنجاب پر بھی اپنے اثرات مرتب کرے گا، طوفان کے باعث پنجاب کے میدانی علاقوں میں گرمی کی شدت بڑھے گی۔

سمندری طوفان کراچی کے جنوب میں 470 کلومیٹر کے فاصلے پر موجود ہے، بدھ سے مغربی ہواؤں کا سلسلہ بھی ملک میں داخل ہونا شروع ہوجائے گا، بارشوں کے نئے سلسلے کے باعث دو سے تین روز تک اچھی بارشیں متوقع ہیں۔