سمندری طوفان: سندھ بلڈنگ کنٹرول اتھارٹی نے فوکل پرسن مقرر کر دیئے

Published On 12 June,2023 10:47 pm

کراچی: (دنیا نیوز) سندھ بلڈنگ کنٹرول اتھارٹی نے متوقع طوفان اور بارشوں کے پیش نظر انتظامات کے حوالے سے فوکل پرسن مقرر کر دیئے۔

ڈی جی ایس بی سی اے کے مطابق ضلعی سطح پر افسران ڈپٹی کمشنر آفسز سے رابطہ میں ہوں گے، ہر ضلع میں ایس بی سی اے کا ایک ڈپٹی ڈائریکٹر فوکل پرسن کے طور پر تعینات کر دیا گیا ہے۔

نوٹیفکیشن کے مطابق ڈسٹرکٹ ایسٹ میں ڈپٹی ڈائریکٹر جلیس صدیقی کو فوکل پرسن نامزد کیا گیا ہے، ڈسٹرکٹ کیماڑی میں اسسٹنٹ ڈائریکٹرعلی بروہی کو فوکل پرسن تعینات کیا گیا ہے۔

ڈسٹرکٹ کورنگی میں اسسٹنٹ ڈائریکٹر خاور حیات اور ڈسٹرکٹ سینٹرل میں وقار حیدر تعینات، ڈسٹرکٹ ساؤتھ میں جعفر امام اور ڈسٹرکٹ ویسٹ میں محمد شاہد کو فوکل پرسن کی ذمہ داریاں سونپی گئی ہیں۔

ڈسٹرکٹ ملیر میں اسسٹنٹ ڈائریکٹر ضمیر ایوب فوکل پرسن کے طور پر ذمہ داریاں نبھائیں گے۔