شجاع آباد : ( دنیا نیوز ) پنجاب کے شہر شجاع آباد میں مبینہ طور پر خاوند نے اپنی بیوی کو قتل کردیا۔
شجاع آباد پولیس کے مطابق راجہ رام کے علاقے میں خاوند نے گھریلو تنازع پر بیوی کو مبینہ تشدد کا نشانہ بنایا اور پھر قتل کیا۔
پولیس نے بتایا کہ ملزم نے بیوی کو قتل کر کے اس کی لاش کو کنویں میں پھینک دیا اور خود فرار ہوگیا۔
پولیس نے مزید بتایا کہ ملزم کے خلاف قتل کا مقدمہ درج کر کے اس کی گرفتاری کے لئے کارروائی کا آغاز کر دیا گیا ہے۔