سکیورٹی خدشات کے باعث چمن میں انسداد پولیو مہم مؤخر

Published On 15 October,2025 09:58 am

کوئٹہ: (دنیا نیوز) سکیورٹی خدشات کے باعث چمن میں انسداد پولیو مہم کو مؤخر کر دیا گیا۔

ذرائع کے مطابق ضلعی انتظامیہ اور محکمہ صحت نے سکیورٹی خدشات کے پیش پولیو مہم مؤخر کر نے کا فیصلہ کیا ہے۔

محکمہ صحت کا کہنا ہے کہ چمن میں پولیو مہم کی نئی تاریخ کا اعلان بعد میں کیا جائے گا۔

یاد رہے کہ گزشتہ روز خیبرپختونخوا کے ضلع سوات میں انسداد پولیو ٹیم پر فائرنگ سے ڈیوٹی پر تعینات لیویز اہلکار شہید ہوگیا تھا جس پر وزیراعظم شہباز شریف اور وزیر داخلہ محسن نقوی نے اظہارِ افسوس کیا ہے اور شہید اہلکار کو خراج عقیدت پیش کیا۔