کوئٹہ: (دنیا نیوز) کوئٹہ کے نجی ہسپتال میں مبینہ طور پر بچہ تبدیل کر دیا گیا۔
ورثا کا کہنا ہے 4 روز قبل نجی ہسپتال کی نرسری میں نوزائیدہ بچہ داخل کرایا، ہسپتال ریکارڈ میں 5 دن تک لڑکا درج رہا، آج فون کر کے کہا گیا آپ کی بچی صحتیاب ہے، لڑکے کو لڑکی میں تبدیل کرنا ناقابل فہم ہے، ہسپتال سے رات کی سی سی ٹی وی فوٹیج بھی غائب کر دی گئی ہے۔
وزیر صحت بلوچستان نے نومولود کی تبدیلی کا نوٹس لے لیا، ہیلتھ کیئر کمیشن کو واقعہ کی مکمل تحقیقات کا حکم دے دیا گیا۔



