کوئٹہ: (دنیا نیوز) وزیراعظم شہباز شریف ایک روزہ دورے پر کوئٹہ پہنچ گئے۔
وزیراعلیٰ بلوچستان سرفراز بگٹی اور اراکین پارلیمنٹ نے وزیراعظم اور وفاقی وزراء کا استقبال کیا، اسحاق ڈار اور احسن اقبال بھی ہمراہ ہیں۔
شہباز شریف کوئٹہ میں مصروف دن گزاریں گے، صوبے میں امن و امان کی صورتحال پر اعلیٰ سطح کے اجلاس کی صدارت کریں گے، بلوچستان کی سکیورٹی اور مجموعی صورتحال کا جائزہ لیا جائے گا۔
وزیراعظم سے اتحادی جماعتوں کے پارلیمانی رہنماؤں سے ملاقاتیں بھی شیڈول ہیں، شہباز شریف دانش سکول کا افتتاح بھی کریں گے۔



