لاہور: (دنیا نیوز) پنجاب حکومت نے متعدد افسران کے تقرر و تبادلے کر دئیے۔
ساجد ظفر ڈال کو سیکرٹری ہاؤسنگ پنجاب، احسن وحید سیکرٹری سکولز پنجاب، ڈاکٹر ناصر اقبال ملک کو سیکرٹری آرکائیوز پنجاب تعینات کر دیا گیا جبکہ اسد اللہ فیض سیکرٹری لیبر کو او ایس ڈی بنا دیا گیا۔
اس کے علاوہ آصف بلال لودھی کو سیکرٹری ٹورازم پنجاب ، ظہیر حسن کو چیئرمین پنجاب لیکوڈیشن بورڈ تعینات کیا گیا ہے، فیصل فرید سیکرٹری لیبر پنجاب ، آغا محمد علی عباس سپیشل سیکرٹری ہائر ایجوکیشن پنجاب تعینات کر دیئے گئے۔
راجہ منصور احمد کو سپیشل سیکرٹری آپریشن سپیشلائزڈ ہیلتھ پنجاب جبکہ عبدالشکور ڈی جی مائنز پنجاب تعینات کیا گیا ہے، طارق محمود وائس کمشنر سوشل سکیورٹی کو او ایس ڈی بنا دیا گیا۔
ذوالفقار علی وائس کمشنر سوشل سکیورٹی تعینات، سید مشاہد رضا کاظمی ڈپٹی کمشنر لودھراں کو او ایس ڈی بنا دیا گیا، عبدالرؤف مہر ڈپٹی کمشنر لودھراں تعینات ہو گئے۔