اوکاڑہ پولیس کی بڑی کارروائی ، ڈکیت گینگ سرغنہ سمیت گرفتار

Published On 23 June,2023 11:53 am

اوکاڑہ: (دنیانیوز) پنجاب کے ضلع اوکاڑہ میں پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے ڈکیت گینگ سرغنہ سمیت گرفتار کرلیا ۔

پولیس کے مطابق تھانہ راوی اوکاڑہ نے کارروائی کرتے ہوئے شکیل ڈوگر ڈکیت گینگ کو سرغنہ سمیت گرفتار کرلیا، ملزمان کے قبضہ سے آٹومیٹک جدید اسلحہ اور سرقہ شدہ لاکھوں روپے کا گھی ، مزدا ٹرک اور نقدی رقم برآمد کرلی گئی ۔

پولیس کا کہنا ہے کہ ملزمان نے سید والا پل سے گھی کا لوڈ شدہ ٹرک چھینا تھا ، ملزمان نے متعدد وارداتوں کا انکشاف کیا ہے۔

پولیس کی جانب سے ملزمان کیخلاف مختلف مقدمات درج کرلیے گئے ہیں ۔