لاہور : (دنیا نیوز) دہشت گردی کے خدشات کے پیش نظر پنجاب میں سی ٹی ڈی کی کارروائیاں جاری ہیں، انٹیلی جنس بیسڈ آپریشن کے دوران 9 دہشت گرد گرفتار کر لیے گئے۔
ترجمان سی ٹی ڈی کے مطابق دہشت گردوں کی گرفتاری فیصل آباد، گوجرنوالہ، بہاولپور ، ڈی جی خان اور ملتان سے سے عمل میں لائی گئی ہے ، گرفتار دہشت گردوں کا تعلق کالعدم ٹی ٹی پی اور القاعدہ سے ہے ، دہشت گردوں کے قبضے سے بارودی مواد ، ڈیٹو نیٹرز، فیوز اور 152800 نقدی برآمد ہوئی ہے۔
سی ٹی ڈی حکام کا کہنا ہے کہ گرفتار دہشت گردوں کی شناحت نوید خان ، خرم ، غلام حسین، غلام عباس، اویس ، محمد سیف،حسین ، اسماعیل اور اخوان کے نام سے ہوئی ہے ، دہشت گردوں کے خلاف سات مقدمات درج کرکے مزید تفتیش جاری ہے۔
حکام کے مطابق رواں ہفتے153 کومبنگ آپریشنز کے دوران 08 مشتبہ افراد گرفتار کیے گئے ہیں ، کومبنگ آپریشنز میں 7751 افراد سے پوچھ گچھ کی گئی ہے ۔
حکام نے مزید کہا کہ سی ٹی ڈی محفوظ پنجاب کے ہدف پر عمل پیرا ہے ، دہشت گردی کے ناسور کو جڑ سے اکھاڑ پھینکنے کے لیے پرعزم ہیں ۔