بہاولنگر : ( دنیا نیوز ) پنجاب کے ضلع بہاولنگر میں محنت کش پر اغوا کے بعد تشدد کرنے والے 4 ملزمان گرفتار کر لئے گئے۔
بہاولنگر پولیس کے مطابق بھٹہ کالونی روچھانی میں نوجوان محنت کش کو پنچایت میں مخالفین کو سپورٹ کرنے پر اغوا کے بعد تشدد کا نشانہ بنایا گیا تھا۔
پولیس نے بتایا کہ 15 ملزمان نے نوجوان کو تشدد کا نشانہ بنایا جن میں سے 4 ملزمان کو گرفتار کر لیا گیا ہے جبکہ دیگر کی گرفتاری کے لئے کارروائی جاری ہے۔