رحیم یار خان : (دنیانیوز) پنجاب کے ضلع رحیم یار خان میں تیزاب گردی کا افسوس ناک واقعہ پیش آیا ہے۔
پولیس کے مطابق رشتے کے تنازع پر 26 سالہ نوجوان پر تیزاب پھینک دیا گیا، نوجوان کے جسم کا 50 فیصد حصہ جھلس کر بری طرح متاثر ہوا ہے ۔
پولیس کا کہنا ہے کہ متاثرہ نوجوان کو تشویشناک حالت میں ہسپتال منتقل کردیا گیا ہے ۔
پولیس کی جانب سے واقعے کی تفتیش کی جارہی ہے ۔