رحیم یار خان : (دنیانیوز) پنجاب کے ضلع رحیم یار خان میں کینال کالونی کے علاقے میں زیرِ تعمیر 3 منزلہ عمارت گرنے سے ایک مزدور جاں بحق اور ایک زخمی ہوگیا۔
ریسکیو ذرائع کے مطابق 2 مزدور ملبے تلے دب گئے تھے جس کے بعد ریسکیونے آپریشن کر کے ایک مزدور کی لاش نکال لی جبکہ زخمی کو ہسپتال منتقل کردیا گیا ۔
ریسکیو ذرائع کے مطابق جائے حادثہ پر ریسکیو آپریشن جاری ہے ، واقعے کی تحقیقات کے لیے ڈپٹی کمشنر نے انکوائری کمیٹی قائم کر دی ہے۔