اداکارہ ریما خان فریضہ حج کیلئے مکہ مکرمہ پہنچ گئیں

Published On 26 June,2023 10:31 pm

مکہ مکرمہ: (ویب ڈیسک) پاکستان شوبز انڈسٹری کی معروف اداکارہ ریما خان فریضہ حج کی ادائیگی کیلئے مکہ مکرمہ پہنچ گئیں۔

مکہ المکرمہ میں اپنے روحانی سفر کے دوران اداکارہ نے مختلف تصاویر اور ویڈیوز انسٹاگرام پر پوسٹ کی ہیں تاکہ ان کے مداح باخبر رہ سکیں۔

ایک تصویر کے ساتھ ریما خان نے لکھا کہ زندگی وہی ہے جیسے اس کو بنایا جائے، ہر کسی کو اپنی راہ خود تلاش کرنی ہوتی ہے اور وہ مکہ میں خود کو خوش قسمت محسوس کررہی ہیں۔

انسٹاگرام پر ایک ویڈیو کے ساتھ فنکارہ نے لکھا کہ وہ لوگ عظیم ہیں جن کو زندگی میں تکالیف ملیں لیکن وہ دوسروں کیلئے تکلیف نہیں بنتے، مداح ریما خان کے روحانی سفر پر جہاں انہیں مبارکباد پیش کررہے ہیں وہیں ان سے دعاؤں کی درخواست بھی کی گئی ہے۔