لاہور: (دنیا نیوز) اقتصادی رابطہ کمیٹی (ای سی سی) نے وزیراعظم یوتھ بزنس لون پروگرام کیلئے 10 ارب روپے کی تکنیکی گرانٹ منظور کر لی۔
وزیر خزانہ اسحاق ڈار کے زیر صدارت اقتصادی رابطہ کمیٹی کا اجلاس ہوا جس میں ای سی سی نے 25 نئی ادویات کی زیادہ سے زیادہ ریٹیل پرائس مقرر کرنے کی بھی منظوری دے دی۔
اجلاس میں ایس ڈی جیز پروگرام کیلئے 47 ارب 14 کروڑ روپے کی گرانٹ منظور ہوئی، پاور ڈویژن کی ترقیاتی سکیموں کیلئے بھی 2 ارب 72 کروڑ روپے کی گرانٹ منظور کی گئی، پنجاب میں گیس سکیموں کیلئے 8 کروڑ روپے کی گرانٹ کی منظوری دی گئی ہے۔
— Ministry of Finance (@FinMinistryPak) July 24, 2023
اقتصادی رابطہ کمیٹی نے صوبوں اور علاقوں کو 24 لاکھ 88 ہزار میٹرک ٹن گندم کی فراہمی کی بھی منظوری دی ہے، صوبوں کو 50 فیصد گندم پاسکو اور باقی درآمدی سٹاک سے فراہم کی جائے گی۔
اجلاس میں گندم وصول کرنے والے اداروں کو تمام چارجز مکمل ادا کرنے کی ہدایت کی گئی ہے جبکہ صوبائی حکومتوں کو پاسکو کے 149 ارب کے واجبات بھی ادا کرنے کی ہدایت کی گئی ہے۔
ای سی سی نے ایکسپورٹ پراسیسنگ زون اتھارٹی رولز میں ترمیم کی بھی منظوری دے دی۔