اسلام آباد: (دنیا نیوز) وزیر خزانہ اسحاق ڈار کے زیر صدارت کابینہ کمیٹی حکومتی لین دین کا اجلاس ہوا۔
اجلاس میں کراچی پورٹ ٹرسٹ اور جنرل کارگو ٹرمینل پر وزارت بحری امور کی سمری پر غور کیا گیا، اجلاس میں کمیٹی نے فریم ورک معاہدے پر مذاکرات کی اجازت دیدی۔
اعلامیہ کے مطابق مذاکرات کیلئے کابینہ کمیٹی نے مذاکراتی کمیٹی بھی تشکیل دیدی ہے، کمیٹی میں سیکرٹری قانون، سیکرٹری بحری امور، وزارت خزانہ و خارجہ حکام شامل ہوں گے۔
کمیٹی متحدہ عرب امارات (یو اے ای) کے ساتھ فریم ورک معاہدے کے مسودے پر بات چیت کرے گی۔