اسلام آباد: (دنیا نیوز) وزیر خزانہ اسحاق ڈار نے کہا کہ سعودی عرب کے بعد متحدہ عرب امارات سے بھی ایک ارب ڈالر موصول ہوگئے ہیں۔
وفاقی وزیرخزانہ اسحاق ڈار نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئےکہا ہے کہ متحدہ عرب امارات نے سٹیٹ بینک میں ایک ارب ڈالر جمع کرادیئے، جس سے زرمبادلہ کے ذخائر میں3ارب ڈالر کا اضافہ ہوگیا۔
انہوں نے کہا کہ وزیراعظم،آرمی چیف کی طرف سےمتحدہ عرب امارات کی قیادت کا مشکورہوں، ہمارے ریزروکی پوزیشن بہتری کی جانب گامزن ہے، پاکستان ترقی کی جانب گامزن ہوچکا ہے۔
یہ بھی پڑھیں: وزیر خزانہ نے 2025 تک مہنگائی کی شرح 7 فیصد ہونیکی پیشگوئی کردی
اسحاق ڈار کا مزید کہنا تھا کہ ڈیفالٹ کا راگ الاپنےکی افواہیں دم توڑگئی ہیں، پاکستان انشااللہ دنیا میں اپنا کھویا ہوا مقام ضرورحاصل کرےگا۔
یاد رہے کہ گزشتہ روز وزیرخزانہ اسحاق ڈار نے اعلان کیا تھا کہ سعودی عرب کی جانب سے2ارب ڈالر کے ڈیپازٹس سٹیٹ بینک کو موصول ہوگئے ہیں، آنے والے دنوں میں مزید اچھی خبریں آئیں گی، پاکستان میں معاشی استحکام آچکاہے’ اب ہمیں پائیدارمعاشی نموکے سفر کوآگے لیکر جانا ہے۔