اسلام آباد: (دنیا نیوز) عالمی مالیاتی فنڈ (آئی ایم ایف) معاہدے کے بعد عالمی ریٹنگ ایجنسی فچ نے پاکستانی معیشت کی ریٹنگ ٹرپل سی مائنس سے ٹرپل سی کردی۔
پاکستان کی ریٹنگ میں بہتری آئی ایم ایف معاہدے کے سبب پاکستان کی فنڈنگ کی راہ ہموار ہونے کی وجہ سے کی گئی ہے، معاہدے سے 10 ارب ڈالر امداد ملنے کی راہیں بھی کھل جائیں گی۔
اس حوالے سے وزیرخزانہ اسحاق ڈار کا کہنا تھاکہ گلوبل ریٹنگ ایجنسی فچ نے پاکستان کی طویل مدتی فارن کرنسی ریٹنگ اپ گریڈکردی، فچ نے طویل مدتی کرنسی ریٹنگ ایشور ڈیفالٹ ریٹنگ آئی ڈی آر سےٹرپل سی کردی۔
— Ishaq Dar (@MIshaqDar50) July 10, 2023
اسحاق ڈار کا کہنا تھاکہ حالیہ معاشی بحالی کے سفر کی جانب سے یہ ایک اور مثبت خبر ہے، وزیراعظم، حکومتی اتحادیوں، معاشی ٹیم اور قوم کو مبارک ہو۔