اسلام آباد: (دنیا نیوز) وفاقی وزیرخزانہ سینیٹر محمد اسحاق ڈار سے بینکنگ محتسب، محتسب (نامزد) سراج الدین عزیز نے ملاقات کی۔
وزیر خزانہ سینیٹر اسحاق ڈار نے ان کا خیرمقدم کیا اور ان کے لیے نیک تمناؤں کا اظہار کیا۔
اسحاق ڈار نے سراج الدین عزیز کے تجربہ اور مہارت پر اپنے اعتماد کا اظہار کیا اور کہا کہ وی بینکنگ کے شعبہ میں مزید شفافیت لانے کے ساتھ ساتھ صارفین کی شکایات کے موثر اور منصفانہ حل کیلئے اقدامات بھی کریں گے۔