اسلام آباد: (دنیا نیوز) اقتصادی رابطہ کمیٹی نے مختلف ترقیاتی و دیگر سکیموں کے لئے اربوں روپے کی منظوری دے دی۔
وزیرخزانہ سینیٹر اسحاق ڈار کی زیرصدارت اقتصادی رابطہ کمیٹی کے اجلاس میں رواں مالی سال 2022-23 کیلئے متعدد تکنیکی سپلیمنٹری گرانٹس کی منظوری دی دے گئی۔
وزارت خزانہ کی جانب سے جاری علامیہ کے مطابق وزارت ہاوسنگ کیلئے 17 ارب روپے کی تکنیکی ضمنی گرانٹ منظور کی گئی جبکہ ایم این ایز کیلئے پائیدار ترقی اہداف کی مد میں 5 ارب کی ضمنی گرانٹ کی منظوری دے دی گئی۔
پاور ڈویژن کیلئے 1 ارب 77 کروڑ ، وزارت تعلیم کیلئے 4 ارب جبکہ وزارت نارکوٹکس کنٹرول کیلئے 14 کروڑ روپے کی تکنیکی ضمنی گرانٹ منظور جبکہ کمیٹی نے ریونیو ڈویژن کیلئے 60 لاکھ روپے کی گرانٹ کی منظوری دے دی۔