ایئرپورٹس کی آؤٹ سورسنگ، انٹرنیشنل فنانس کارپوریشن کو ٹرانزیکشن ایڈوائزر مقرر کرنے کی منظوری

ایئرپورٹس کی آؤٹ سورسنگ، انٹرنیشنل فنانس کارپوریشن کو ٹرانزیکشن ایڈوائزر مقرر کرنے کی منظوری

وزیر خزانہ اسحاق ڈار کے زیر صدارت اقتصادی رابطہ کمیٹی کا اجلاس ہوا، اجلاس میں قبائلی علاقوں میں ترقیاتی سکیموں کیلئے 5 ارب روپے گرانٹ کی منظوری دے دی گئی۔

اجلاس میں سندھ میں ترقیاتی سکیموں کیلئے 60 کروڑ 76 لاکھ روپے، وزارت ہاؤسنگ کیلئے بھی 1 ارب 68 کروڑ روپے کی گرانٹ کی منظوری دی گئی، رقم خیبر پختونخواہ اور سندھ میں ایس ڈی جیز پروگرام پر خرچ کی جائے گی۔

اقتصادی رابطہ کمیٹی کے اجلاس میں حکومت اور کے الیکٹرک کے درمیان معاہدے پر عملدرآمد کی سمری موخر کر دی گئی۔