اسلام آباد: (دنیا نیوز) وزیر خزانہ اسحاق ڈار نے اقتصادی رابطہ کمیٹی (ای سی سی) کا اجلاس آج طلب کر لیا ہے، جس میں 6 نکاتی ایجنڈے پر غور ہوگا۔
کابینہ کی اقتصادی رابطہ کمیٹی آج رواں مالی سال کیلئے 84 کروڑ 20 لاکھ روپے کی ٹیکنیکل سپلیمنٹری گرانٹ فراہم کرنے کی منظوری اور الیکٹرک بائیک اور الیکٹرک رکشہ کیلئے وزارت صنعت و پیداوار کو فنانسگ فیسیلٹی فراہم کرنے کی منظوری دینے سمیت 6 نکاتی ایجنڈے کا جائزہ لے گی۔
اجلاس میں چھ نکاتی ایجنڈے پر غور کیا جائے گا، وزارت ہاؤسنگ اینڈ ورکس کو رواں سال کیلئے 26 کروڑ، 10 لاکھ روپے کی ٹیکنیکل سپلیمنٹری گرانٹ کی منظوری کا بھی امکان ہے۔
اجلاس میں افغانستان اور وسط ایشیائی ممالک تک زمینی راستے سے تجارت کیلئے انگور اڈہ کو مجاز لینڈ روٹ سٹیشن قرار دینے کی منظوری بھی دی جائے گی۔
ای سی سی کو این اے پی ایچ ڈی اے کی کارکردگی بارے بریفنگ بھی دی جائے گی۔