اسحاق ڈار کا یورپی یونین کی نائب صدر سے رابطہ، تعلقات میں مثبت پیشرفت کا خیر مقدم

اسحاق ڈار کا یورپی یونین کی نائب صدر سے رابطہ، تعلقات میں مثبت پیشرفت کا خیر مقدم

ترجمان دفتر خارجہ کے مطابق پاکستان اور یورپی یونین کے تعلقات میں مثبت پیشرفت کا خیرمقدم کرتے ہوئے دونوں رہنماؤں نے دو طرفہ تعاون کو مزید گہرا کرنے کے طریقوں پر تبادلہ خیال کیا۔

دفتر خارجہ کی جانب سے جاری بیان میں بتایا گیا کہ دونوں رہنماؤں نے ایران سمیت حالیہ علاقائی اور بین الاقوامی پیشرفت پر بھی آرا کا تبادلہ کیا۔

علاوہ ازیں پاکستان کے نائب وزیراعظم و وزیرِ خارجہ اسحاق ڈار نے مسلسل مکالمے اور روابط کی اہمیت پر زور دیتے ہوئے قریبی رابطے میں رہنے پر اتفاق کیا۔