اسحاق ڈار کا انڈونیشیا کے وزیر خارجہ سے رابطہ، خطے کی صورتحال پر گفتگو

اسحاق ڈار کا انڈونیشیا کے وزیر خارجہ سے رابطہ، خطے کی صورتحال پر گفتگو

ترجمان دفتر خارجہ کے مطابق اسحاق ڈار نے انڈونیشیا کے وزیر خارجہ سے ٹیلیفونک گفتگو کی، وزرائے خارجہ نے خطے سمیت بین الاقوامی پیش رفت پر تبادلہ خیال کیا ہے۔

وزرائے خارجہ نے باہمی دلچسپی کے امور پر بھی تبادلہ خیال کیا، دونوں رہنماؤں نے ورلڈ اکنامک فورم کی سائیڈ لائنر پر ملاقات پر بھی اتفاق کیا ہے۔