اقتصادی رابطہ کمیٹی نے پی ایس او کیلئے 100 ارب روپے کی گارنٹی منظور کر لی

Published On 10 November,2023 06:53 pm

اسلام آباد: (دنیا نیوز) اقتصادی رابطہ کمیٹی نے پی ایس او کے لیے 100 ارب روپے کی گارنٹی منظور کر لی۔

وفاقی وزیر خزانہ ڈاکٹر شمشاد اختر کے زیر صدارت اقتصادی رابطہ کمیٹی کا اجلاس ہوا، اجلاس میں پنجاب میں گرین پاکستان کے لیے 20 ارب روپے کی سمری منظور کی گئی، کے الیکٹرک کے لیے یونیفائیڈ ٹیرف سے متعلق سمری کا جائزہ لیا گیا۔

یہ بھی پڑھیں: متبادل ذرائع سے انرجی حاصل کرنے کا پلان آئی ایم ایف مشن سے شیئر

اعلامیہ کے مطابق اجلاس میں چمن بارڈر پر ڈیلی ویجز کے لیے سپیشل ریلیف پیکیج کی منظوری دی گئی، چمن بارڈر پر 8 ہزار ورکرز کی رجسٹریشن بھی کی جائے گی۔

وزارت خزانہ کے مطابق وزارت داخلہ کے لیے چار کروڑ 74 لاکھ روپے کی تکنیکی گرانٹ اور وزارت انفارمیشن ٹیکنالوجی و ٹیلی مواصلات کے لیے 5 ارب روپے کی منظوری دی گئی۔