اسلام آباد: (دنیا نیوز) نگران وزیر خزانہ شمشاد اختر اور آئی ایم ایف ٹیکنیکل مشن کے مابین مذاکرات ہوئے۔
وزارت خزانہ کے مطابق آئی ایم ایف مشن نے وزارت خزانہ کو آئندہ بجٹ سے متعلق تجاویز دیں، آئی ایم ایف وفد نے بجٹ سازی کا عمل ڈیجیٹل کرنے سے متعلق تجاویز دیں۔
نگران وزیر خزانہ شمشاد اختر نے کہا کہ بجٹ سازی کے عمل کیلئے دی گئی تجاویز اہم ہیں، قابل عمل تجاویز پر آئندہ مالی سال کے بجٹ میں عملدرآمد کیا جائے گا۔
— Ministry of Finance, Government of Pakistan (@Financegovpk) December 6, 2023