پاکستان میں مہنگائی کے بڑھنے کی شرح 5.84 فیصد

Last Updated On 03 September,2018 10:01 pm

اسلام آباد: (دنیا نیوز) مہنگائی 4 سال کی بلند ترین سطح پر پہنچ گئی، ستمبر 2014 کے بعد ستمبر 2018 میں مہنگائی کے بلند ترین اعداد و شمار دیکھے گئے ہیں۔

اسلام آباد میں پاکستان شماریات بیورو کے ڈائریکٹر جنرل عتیق الرحمان نے مہنگائی کے بارے بریفنگ میں بتایا کہ اگست سے اگست 12 ماہ میں مہنگائی کے بڑھنے کی شرح 5.84 فیصد رہی۔ جولائی کے مقابلے اگست میں مہنگائی میں مزید صفر اعشاریہ دو ایک فیصد اضافہ ہوا۔ ایک سال میں ٹماٹر 62، بسوں کو کرائے 48 اور تعلیم 13 فیصد مہنگی ہوئی۔ ایک سال میں ڈیزل 46، مٹی کا تیل 38 اور پٹرول 37 جبکہ گیس سلنڈر 26 فیصد مہنگا ہوا۔ اعداد و شمار کے مطابق سی این جی ایک سال میں 13 اور کپڑوں کی سلائی 15 فیصد مہنگی ہوئی جبکہ صحت اور ملبوسات 6 فیصد مہنگے ہوئے۔
 

Advertisement