یکم اکتوبر تک کپاس کی 40 لاکھ بیلز کی آمد

Last Updated On 05 October,2018 12:10 pm

لاہور (نیٹ نیوز ) کپاس کی چنائی شروع ہوتے ہی ملک بھر میں بند کئی جننگ ملز کو لگے تالے کھل گئے۔

کاٹن جنرزکے مطابق یکم اکتوبر تک کپاس کی 40 لاکھ بیلز کی آمد ہوچکی ہے جبکہ گزشتہ سیزن کی اسی مدت میں 39 لاکھ کاٹن بیلز حاصل ہوئی تھیں۔

ٹیکسٹائل ملز نے 29 لاکھ کاٹن بیلز اور برآمد کنندگان نے 65 ہزار کاٹن بیلز خریدیں جبکہ ملک بھر میں اس وقت 777 جننگ ملز نے بھی کام شروع کر دیا ہے۔

 

Advertisement