ای اوبی آئی پنشنرزکیلئے عید سے قبل خوشخبری

ای اوبی آئی پنشنرزکیلئے عید سے قبل خوشخبری

انہوں نے کہا کہ یکم ستمبر سے پنشنرز یوٹیلٹی سٹور سے 10 فیصد رعایت پر آٹا، چینی، چاول ، گھی اور دالیں خرید سکیں گے۔

اظہر حمید نے بتایا کہ پنشن گھر پہنچانے اور پنشنرز انشورنس پرکام ہورہا ہے ، ای او بی آئی کی ڈیجیٹلائزیشن دو سال میں مکمل ہوگی۔

انہوں نے کہا سرینا ہوٹل ، اوآئی سی ٹاور، آئی ایٹ اور جوہر ٹاؤن لاہور کے منصوبے فعال کررہے ہیں، چار منصوبوں سے تین سے چار ارب رینٹل آمدنی ہوگی، ایمپلائرز اور ایمپلائیز کا حصہ ایک ایک فیصد بڑھانے کی تجویز ہے ۔