حکومتی اقدامات کے باوجود چینی کی قیمت کو پر لگ گئے، اڑھائی روپے فی کلو کا اضافہ

حکومتی اقدامات کے باوجود چینی کی قیمت کو پر لگ گئے، اڑھائی روپے فی کلو کا اضافہ

تفصیلات کے مطابق چینی کی قیمتوں میں مسلسل اضافہ جاری ہے، ،ایک ہفتے میں چینی مزید 2 روپے 52 پیسے کلو مہنگی ہو گئی جس کے بعد نئی قیمت 87 روپے 84 پیسے فی کلو ہوگئی۔

یہ بھی پڑھیں: لاہور: چکی مالکان نے آٹے کی قیمت میں مزید 2 روپے اضافہ کر دیا

ادارہ شماریات کےمطابق ایک ماہ کے دوران چینی کی قیمت میں مجموعی طور پر 7 روپے 26 پیسے فی کلو اضافہ ہوا۔ گزشتہ ہفتے میں مہنگائی کی مجموعی شرح 0.21 فیصد بڑھی اور 17 اشیائے ضروریہ کی قیمتوں میں اضافہ ہوا۔

یہ بھی پڑھیں: چینی کی قیمت میں مسلسل تیسرے ہفتے اضافہ ریکارڈ، ادارہ شماریات نے ہفتہ وار رپورٹ جاری کر دی

آٹے کا 20 کلو تھیلا 34 روپے مہنگا ہوگیا جبکہ پیاز، چھوٹا گوشت اور چاول کی قیمتوں میں بھی ا ضافہ ہوا۔

ادارہ شماریات کی رپورٹ میں مزیدکہا گیاہے کہ ایک ہفتے میں 11 اشیاء کی قیمتوں میں کمی ہوئی۔ برائلر مرغی 20 روپے فی کلو سستی ہوئی جبکہ لہسن، ٹماٹر، دالیں اور ایل پی جی بھی سستی ہوئی ۔ایک ہفتے میں 23 اشیاء کی قیمتوں میں استحکام رہا۔