آئی ایم ایف کی شرط، 140 ارب روپے کی انکم ٹیکس چھوٹ ختم کرنے کا فیصلہ

آئی ایم ایف کی شرط، 140 ارب روپے کی انکم ٹیکس چھوٹ ختم کرنے کا فیصلہ

تفصیلات کے مطابق حکومت نے عالمی مالیاتی ادارے ( آئی ایم ایف) کی شرط پر 140 ارب انکم ٹیکس چھوٹ ختم کرنے کا فیصلہ کیا ہے جس کے لیے صدارتی آرڈیننس کی بھی منظوری دیدی گئی ہے، وفاقی کابینہ نے سمری سرکولیشن کے ذریعے آرڈیننس لانے کی منظوری دی۔

ذرائع کے مطابق صدارتی آرڈیننس لانے کیلئے ضابطہ کی کارروائی مکمل کرلی گئی ہے جب کہ وقت کی کمی کے باعث بل پارلیمنٹ سے منظور نہیں کرایا گیا۔