اسلام آباد: (ویب ڈیسع) وزیراعظم عمران خان نے رواں سال اپریل میں ٹیکس وصولی میں 57 فیصد اضافے پر ایف بی آر کی کوششوں کو سراہا ہے،
ٹویٹ میں وزیراعظم نے لکھا کہ رواں سال 384 ارب روپے کے محصولات جمع کئے گئے ہیں جبکہ گزشتہ سال اپریل میں 240 ارب روپے کی ٹیکس وصولی ہوئی تھی۔
I commend FBR efforts on achieving growth of 57% in April 2021 with collections recorded at Rs.384 bn compared to Rs.240 bn in April 2020. During Jul-Apr collections reached Rs.3780 bn - 14% higher than same period last yr. Shows our policies have led to broad-based econ revival.
— Imran Khan (@ImranKhanPTI) May 1, 2021
انہوں نے کہا کہ جولائی 2020 سے اپریل 2021 تک 3780 ارب روپے کے محصولات اکھٹے ہو ئے ہیں جو کہ گزشتہ سال کے اس عرصہ کے مقابلے میں 14 فیصد زیادہ ہیں۔
عمران خان نے کہا کہ ریکارڈ ٹیکس وصولی سے ظاہر ہوتا ہے کہ ہماری پالیسیوں سے معیشت کی وسیع البنیاد بحالی میں مدد ملی ہے۔