پاک چین آزادانہ تجارتی معاہدہ، پاکستانی برآمدات میں اضافہ

پاک چین آزادانہ تجارتی معاہدہ، پاکستانی برآمدات میں اضافہ

میڈیا رپورٹ کے مطابق بیجنگ میں پاکستانی سفارتخانہ کے کمرشل قونصلر بدر الزمان نے کہا ہے کہ پاک چین آزادانہ تجارت کے معاہدے کے دوسرے مرحلے پر عمل درآمد کا آغاز یکم جنوری کو ہوا تھا جس کے بعد رواں سال کی پہلی سہ ماہی کے دوران چین جانے والی قومی برآمدات 64 فیصد بڑھی ہیں۔

چائنہ اکنامک نیٹ (سی ای این)کی رپورٹ کے مطابق چین کی درآمدی مارکیٹ کا حجم دو کھرب ڈالر سے زیادہ ہے اور پاکستان اس سے خاطر خواہ استفادہ کرسکتا ہے ۔ بدر الزمان نے کہا کہ چین کی بڑی درآمدی مارکیٹ سے استفادہ کیلئے تجارتی برادری کو کردار ادا کرنا چاہئے ۔سی پی ایف ٹی اے ۔II کے تحت پاکستانی مصنوعات کیلئے چینی مارکیٹ میں بہتر مقام حاصل کرنے کے امکانات بڑھے ہیں۔