ٹیکس چوروں کیخلاف سخت کارروائی کا فیصلہ، نئی قانون سازی کا مسورہ تیار

Published On 14 June,2021 02:51 pm

اسلام آباد: (دنیا نیوز) وفاقی حکومت نے آمدن چھپانے یا ٹیکس چوری کرنے والوں کیخلاف سخت قانونی کارروائی کے لیے مسودہ تیار کرلیا۔ اب ٹیکس چوروں کی گرفتاری بھی ہوگی۔

فنانس بل 2021-22 میں قانون سازی کے لیے نئی اہم ترین شق شامل کر دی گئی ہے۔ ایف بی آر کے اسسٹنٹ کمیشنر ان لینڈ ریونیو یا مساوی افسر کو گرفتاری کا اختیار حاصل ہوگا۔ اس سلسلے میں سیکشن 203 اے کے تحت دستاویزی ثبوت کی بنیاد پر ٹیکس نادہندہ کو گرفتار کیا جا سکے گا۔ تاہم کسی شخص کی گرفتاری سے پہلے بورڈ سے اجازت لینا ہوگی۔

ٹیکس چوری پر مطلوبہ ٹیکس کیساتھ جرمانہ یا سرچارج بھی دینا ہوگا۔ کسی کمپنی کے ٹیکس نادہندہ ہونے کی صورت میں کمپنی ڈائریکٹر یا اعلی افسر ان کو گرفتا رکیا جائے گا۔
 

Advertisement