اسلام آباد: (دنیا نیوز) وزیراعظم نے کہا ہے کہ عالمی برادری نفرت انگیز مواد، انتہاپسندی روکنے کیلئے اقدامات کرے، کینیڈا میں پاکستانی نژاد خاندان کے قتل پر عوام حیران ہیں، اس حملے کیخلاف سخت ایکشن لینا ہوگا۔
وزیراعظم عمران خان نے کینیڈین چینل کو انٹرویو دیتے ہوئے کہا کہ نفرت انگیز ویب سائٹس ہیں جو انسانوں میں نفرت پیدا کرتی ہیں، ان ویب سائٹس کے خلاف بین الاقوامی سطح پر کارروائی ہونی چاہیے، کینیڈا کے وزیراعظم سے یہ معاملہ اٹھایا ہے، کینیڈین وزیراعظم اسلامو فوبیا سے لڑنے کی اہمیت سمجھتے ہیں، اگر عالمی رہنما فیصلہ کریں ایکشن لینے کا تو یہ مسئلہ حل ہو جائے گا۔