اسلام آباد، پنجاب، خیبر پختونخوا اور کشمیر میں آج بادل برسنے کا امکان

Published On 14 June,2021 09:40 am

لاہور: (دنیا نیوز) اسلام آباد، پنجاب، خیبر پختونخوا اور کشمیر میں آج بھی بادل برسنے کا امکان ہے۔ قصور، الہٰ آباد، چونیاں، رینالہ خورد سمیت کئی علاقوں میں بارش سے گرمی اڑن چھو ہوگئی۔

بارش کا حالیہ سلسلہ جاری ہے۔ پنجاب کے کئی شہروں میں جل تھل ایک ہوگیا۔ محکمہ موسمیات کے مطابق اسلام آباد، لاہور، گوجرانوالہ، سرگودھا، فیصل آباد، ملتان، بہاولپور میں آج بھی بادل برسنے کا امکان ہے، اس دوران چند مقامات پر ژالہ باری کی بھی توقع ہے۔ سندھ، جنوبی اور وسطی بلوچستان میں موسم شدید گرم رہے گا۔

دوسری جانب مردان اور گردونواح میں شدید بارش نے تباہی مچا دی۔ دیواریں اور چھتیں گرنے کے مختلف واقعات میں خاتون اور بچہ جاں بحق ہو گئے جبکہ 18 افراد زخمی ہوئے۔ زخمیوں میں 8 بچے بھی شامل ہیں۔ بارش کے باعث مواصلاتی نظام درہم برہم ہوگیا۔ سائن بورڈ گرنے سے مختلف شاہراہیں بند رہیں۔
 

Advertisement