اسلام آباد: (دنیا نیوز) سورج نے تیور دکھائے تو شہریوں کی ہمت جواب دے گئی۔ محکمہ موسمیات نے خبردار کیا ہے کہ گرمی کی شدت مزید اضافہ ہوگا۔
جڑواں شہروں میں درجہ حرارت 44 ڈگری تک پہنچا تو شہریوں کی ہمت جواب دے گئی۔ طبی ماہرین نے خبردار کیا ہے کہ گرمی کی یہ لہر ہیٹ ایگزاشن یا ہیٹ سٹروک کا باعث بن سکتی ہے۔ شہری غیر ضروری گھر سے ہر گز نہ نکلیں۔
ڈاکٹرز نے ہدایت کی ہے کہ گرمیوں میں شہری پانی کا استعمال زیادہ سے زیادہ کریں ورنہ پٹھوں میں کھینچاؤ سمیت دیگر مسائل کا سامنا کرنا پڑ سکتا ہے۔
محکمہ موسمیات کا بھی کہنا ہے کہ گرمی کی شدت میں مزید اضافہ ہوگا اور آنے والے دنوں میں درجہ حرارت 50 ڈگری سینٹی گریڈ تک پہنچے گا۔