لاہور: (ویب ڈیسک) ملک بھر میں ایک مرتبہ پھر فی تولہ سونے کی قیمت میں 500 روپے کی بڑی کمی دیکھی گئی ہے۔
تفصیلات کے مطابق بین الاقوامی مارکیٹ میں فی اونس سونے کی قیمت میں 4 امریکی ڈالر کی تنزلی دیکھی گئی جس کے بعد نئی قیمت 1855 ڈالر فی اونس ہو گئی ہے۔
بین الاقوامی مارکیٹ میں قیمتیں کم ہونے کے بعد ملکی صرافہ مارکیٹوں لاہور، کراچی، اسلام آباد، پشاور، کوئٹہ، حیدر آباد، سکھر، راولپنڈی، گوجرانوالا، ملتان سمیت دیگر جگہوں پر فی تولہ سونے کی قیمت میں 500 روپے کمی دیکھی گئی اور نئی قیمت 1 لاکھ 9 ہزار 600 روپے ہو گئی ہے۔
فی تولہ سونے کی طرح دس گرام سونے کی قیمت میں 429 کی گراوٹ دیکھی گئی اور نئی قیمت 93 ہزار 964 روپے ہو گئی ہے۔