ویکسی نیشن کا عمل مکمل ہونے سے معاشی سرگرمیاں بحال ہوں گی: آئی ایم ایف

ویکسی نیشن کا عمل مکمل ہونے سے معاشی سرگرمیاں بحال ہوں گی: آئی ایم ایف

عالمی مالیاتی ادارے آئی ایم ایف کے مطابق اس وقت دنیا کے تمام ممالک کے لئے سب سے زیادہ ضروری عوام کو کورونا سے بچاؤ کی ویکسی نیشن لگوانا ہے۔ سال 2021 کے اختتام تک 40 فیصد آبادی کو ویکسی نیشن لگ چکی ہوگی جبکہ سال 2022 کے درمیان میں 60 فیصد عوام کو بھی ویکسین لگ چکی ہوگی۔

ویکسی نیشن کا عمل مکمل ہونے سے معاشی سرگرمیاں بحال ہونا شروع ہو جائے گی۔ کورونا کی وبا کے خاتمہ کے لئے آئی ایم ایف نے 50 ارب ڈالر کا منصوبہ تیار کیا ہے۔ پچاس ارب ڈالر کے پیکیج سے عالمی معیشت کو سہارا ملے گا اور سال 2025 تک 9 ہزار ارب ڈالر کی اضافی پیداوار متوقع ہے۔