پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کو فوری واپس لیا جائے: وزیر توانائی سندھ

Published On 01 July,2021 02:00 pm

کراچی: (دنیا نیوز) وزیر توانائی سندھ امتیاز شیخ نے کہا ہے کہ پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کو فوری واپس لیا جائے، پندرہ دن میں دوسری مرتبہ اضافہ نابا

وزیر توانائی سندھ امتیاز شیخ کا کہنا ہے کہ عوام دشمن حکومت نے مہنگائی کا ایک اور وار کر دیا۔۔ بجٹ کے آفٹر شاکس عوام کو لگنا شروع ہوچکے ہیں۔

وزیرتوانائی سندھ نے مزید کہا کہ پندرہ دن میں دوسری مرتبہ قیمتوں میں اضافہ ناقابل برداشت ہے جس سے بجلی، گیس، اشیائے خور و نوش کی قیمتیں بڑھ جائیں گی۔ انہوں نے کہا کہ پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کو فوری واپس لیا جائے۔
 

Advertisement