فی تولہ سونا مزید 500 روپے مہنگا

فی تولہ سونا مزید 500 روپے مہنگا

تفصیلات کے مطابق بین الاقوامی مارکیٹ میں فی اونس سونے کی قیمت میں 11 امریکی ڈالر کی بڑھوتری دیکھی گئی جس کے بعد نئی قیمت ایک ہزار 787 امریکی کرنسی ہو گئی ہے۔

عالمی مارکیٹ میں قیمتیں بڑھنے کے بعد ملکی صرافہ مارکیٹوں لاہور، کراچی، اسلام آباد،پشاور، کوئٹہ، حیدر آباد، سکھر، راولپنڈی، گوجرانوالا سمیت دیگر جگہوں پر فی تولہ سونے کی قیمت میں 500 روپے کا اضافہ دیکھا گیا اور قیمت ایک لاکھ 9 ہزار روپے ہو گئی ہے۔

فی تولہ سونےکی طرح دس گرام کی قدر 429 روپے اضافے کے بعد 93450 روپے ہو گئی ہے۔

تاہم چاندی کی فی تولہ اور دس گرام قیمتوں میں استحکام دیکھا گیا جس کے بعد قیمتیں بالترتیب 1410 روپے اور 1208.84 روپے کی سطح پر برقرار ہے۔