سونا مزید 200 روپے مہنگا

سونا مزید 200 روپے مہنگا

تفصیلات کے مطابق بین الاقوامی مارکیٹ میں فی اونس سونے کی قیمت میں 9 امریکی ڈالر کی گراوٹ دیکھی گئی جس کے بعد نئی قیمت ایک ہزار 1804 امریکی کرنسی ہو گئی ہے۔

عالمی مارکیٹ میں قیمتیں کم ہونے کے باوجود ملکی صرافہ مارکیٹوں لاہور، کراچی، اسلام آباد، پشاور، کوئٹہ، حیدر آباد، سکھر، گوجرانوالا، حیدر آباد، راولپنڈی سمیت دیگر جگہوں پر فی تولہ سونے کی قیمت میں 200 روپے کا اضافہ دیکھا گیا اور قیمت ایک لاکھ 9 ہزار 900 روپے ہو گئی ہے۔

دس گرام کی قدر 172 روپے اضافے کے بعد 94 ہزار 222 روپے ہو گئی ہے۔

دوسری طرف فی تولہ اور دس گرام چاندی کی قیمت میں استحکام ریکارڈ کیا گیا، دونوں قیمتیں بالترتیب 1460 روپے اور 1251.71 روپے ہے۔