وفاقی حکومت نے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں ایک بار پھر اضافہ کردیا

Published On 15 August,2021 09:36 pm

اسلام آباد: (دنیا نیوز) وفاقی حکومت نے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں ایک بار پھر اضافہ کرتے ہوئے اس کی قیمت ایک روپے دس پیسے فی لٹر بڑھا دی ہے۔

وزارت خزانہ کی جانب سے جاری نوٹی فیکیشن کے مطابق لائٹ ڈیزل ایک روپے دس پیسے جبکہ مٹی کا تیل 81 پیسے فی لٹر مہنگا کیا گیا ہے۔ لائٹ ڈیزل کی نئی قیمت پچاسی روپے 77 پیسے جبکہ مٹی کے تیل کی نئی قیمت 88 روپے 30 پیسے فی لٹر مقرر کر دی گئی ہے۔

پٹرول کی قیمت 119 روپے 80 پیسے فی لٹر جبکہ ڈیزل کی قیمت 116 روپے 53 پیسے فی لٹر پر برقرار رہے گی۔

نئی قیمتوں کا اطلاق آج رات بارہ بجے سے ہو گا۔ نئی قیمتیں 31 اگست تک برقرار رہیں گی۔
 

Advertisement