لاہور: (دنیا نیوز) ایف بی آر نے پٹرولیم مصنوعات پر سیلز ٹیکس کی شرح کا نوٹیفکیشن جاری کردیا ہے۔
ایف بی آر کی جانب سے جاری کردہ نوٹیفکیشن کے مطابق پٹرول پر 10.54 فیصد سیلز ٹیکس کی شرح مقرر کی گئی ہے، ہائی اسپیڈ ڈیزل پر 11.64 فیصد اور مٹی کے تیل پر سیلز ٹیکس کی شرح 6.70 فیصد مقرر ہے۔ لائٹ ڈیزل پر سیلز ٹیکس کی شرح 0.20 فیصد ہو گی۔
یہ امر قابل ذکر ہے کہ حکومت نے 15 ستمبر کو پیٹرول کی قیمت میں 5 روپے فی لیٹر، ڈیزل کی قیمت میں 5 روپے ایک پیسے، مٹی کے تیل کی قیمت میں 5 روپے 46 پیسے فی لیٹر اور لائٹ ڈیزل آئل کی قیمت میں 5 روپے 92 پیسے فی لیٹر کا اضافہ کیا ہے، اس حکومتی فیصلے پر عوام شدید نالاں ہیں اور پٹرولیم قیمتوں میں حالیہ اضافے کو فوری واپس لینے کا مطالبہ کیا ہے۔