لاہور: (ویب ڈیسک) طویل عرصے کے بعد ملک میں روپے کے مقابلے میں امریکی ڈالر کی قدر میں استحکام ریکارڈ کیا گیا جبکہ پاکستان سٹاک مارکیٹ میں اُتار چڑھاؤ کے بعد ایک مرتبہ پھر معمولی تیزی ریکارڈ کی گئی۔
سٹیٹ بینک آف پاکستان کی سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر جاری کردہ اعداد و شمار کے مطابق رواں ہفتے کے آخری کاروباری روز کے دوران انٹر بینک میں روپے کے مقابلے میں امریکی ڈالر کی قیمت میں استحکام ریکارڈ کیا گیا۔ مارکیٹ میں امریکی ڈالر کی قیمت 170.01 روپے کی سطح پر برقرار ہے۔
Interbank closing #ExchangeRate for today:https://t.co/CqZtMtQW4d pic.twitter.com/ufWu9MAiJZ
— SBP (@StateBank_Pak) November 5, 2021
دوسری طرف پاکستان سٹاک مارکیٹ میں اُتار چڑھاؤ کے بعد 89.27 پوائنٹس کی تیزی ریکارڈ کی گئی اور 100 انڈیکس 47608.46 پوائنٹس کی سطح پر پہنچ کر بند ہوا۔ پورے کاروباری روز کے دوران کاروبار میں 0.07 فیصد کی بہتری دیکھی گئی۔