تازہ ترین
  • بریکنگ :- پاک آرمی رائفل ایسوسی ایشن کے41ویں مقابلےاختتام پذیر
  • بریکنگ :- بنیادی فوجی تربیت میں شوٹنگ مہارت مرکزی حیثیت رکھتی ہے،آرمی چیف
  • بریکنگ :- آرمی چیف کی بطورمہمان خصوصی تقریب میں شرکت،آئی ایس پی آر
  • بریکنگ :- تقریب کاانعقادجہلم گیریژن میں کیاگیا،آئی ایس پی آر
  • بریکنگ :- میگاشوٹنگ ایونٹ 26اکتوبرسےیکم دسمبرتک منعقدہوا
  • بریکنگ :- مقابلوں میں آرمی،نیوی اورایئرفورس کےنشانہ بازوں نےحصہ لیا
  • بریکنگ :- آرمی چیف نےنمایاں کارکردگی دکھانےوالوں میں انعامات تقسیم کیے
  • بریکنگ :- سول آرمڈفورسزاورشہریوں سمیت 2500سےزائدنشانہ بازوں کی شرکت
  • بریکنگ :- انٹرفارمیشنزمقابلوں میں ملتان کورپہلےاورمنگلاکوردوسرےنمبرپررہی
  • بریکنگ :- انٹرسروسزمیچوں میں پاک فوج نےتمام مقابلےجیت لیے
  • بریکنگ :- دیگرمقابلوں میں پنجاب رینجرزپہلے،گلگت بلتستان اسکاؤٹ دوسرےنمبرپر
  • بریکنگ :- آرمی چیف نےمارکس مین شپ میں اعلیٰ مہارتوں کےمظاہرےکوسراہا
  • بریکنگ :- ایک جوان کی شوٹنگ مہارت اس کاطرہ امتیازہے،آرمی چیف

ریت، بجری، اینٹوں اور سریئے سمیت تعمیراتی سامان کی قیمتوں میں ہوشربا اضافہ

Published On 25 November,2021 09:22 am

فیصل آباد: (دنیا نیوز) فیصل آباد میں ریت، بجری، اینٹوں اور سریئے سمیت دیگر تعمیراتی سامان کی قیمتیں آسمان کی بلندیوں کو چھونے لگی ہیں جس سے عام آدمی کیلئے مکان تعمیر کرنا بھی ناممکن بن گیا ہے۔

یت، بجری، سیمنٹ، اینٹوں، اور سرئیے سمیت دیگر بلڈنگ میٹریل کی قیمتوں میں ہوشربا اضافہ کردیا گیا، اینٹوں کی قیمت 8 ہزار سے بڑھ کر12 ہزار روپے فی ہزار اینٹ جبکہ سیمنٹ کی بوری کی قیمت 470 سے بڑھ کر 770 روپے تک جا پہنچی ہے، اسی طرح ریت، بجری، سرئیے اور دیگر بلڈنگ میٹریل کی قیمتوں میں ہونے والے اضافے سے زیر تعمیر مکانوں کے مالکان سر پکڑ کر بیٹھ گئے ہیں۔

بلڈنگ میٹریل کی قیمتوں میں اضافے سے مکانوں کی تعمیر اور مرمت کا کام کروانے سے بھی شہری گریز کرنے لگے ہیں جبکہ مکانوں کا تعمیراتی کام رکنے سے مزدوری کرنے والا عملہ بھی روزگار سے محروم ہوگیا ہے۔

ماہرین کہتے ہیں کہ بلڈنگ میٹریل کی قیمتوں میں اضافے سے نہ صرف شہریوں کو مسائل کا سامنا ہے بلکہ اپنا گھر بنانے کا خواب بھی ادھورا رہتا دکھائی دے رہا ہے۔