ماہانہ بنیاد پر ترسیلات زر تاریخ کی بلند ترین سطح تک پہنچ گئیں

ماہانہ بنیاد پر ترسیلات زر تاریخ کی بلند ترین سطح تک پہنچ گئیں

سمندر پار پاکستانیوں کی مہربانیاں جاری ہیں۔ اسٹیٹ بینک کے مطابق رواں مالی سال کے دس ماہ میں بیرونی ممالک مقیم پاکستانیوں نے گذشتہ سال کے مقابلے میں 7 اعشاریہ 6 فیصد زائد رقوم پاکستان ترسیل کی ہیں۔

اسٹیٹ بینک کے مطابق جولائی سے اپریل کے دوران یورپی یونین سے ترسیلات زر 27 فیصد اضافے سے 2 ارب 80 کروڑ ڈالر، امریکہ سے ترسیلات زر 20 فیصد اضافے سے 2 ارب 55 کروڑ ڈالر، برطانیہ 10 فیصد اضافے سے 3 ارب 67 کروڑ ڈالر اور سعودی عرب سے ترسیلات زر 2 فیصد اضافہ سے 6 ارب 51 کروڑ ڈالر موصول ہوئیں۔