لاہور: (ویب ڈیسک) عالمی مارکیٹ میں قیمت کم ہونے کے باوجود ملک بھر میں سونے کی قیمت کو پر لگ گئے۔
تفصیلات کے مطابق بین الاقوامی مارکیٹ میں فی اونس سونے کی قیمت میں 17 امریکی ڈالر کی گراوٹ دیکھی گئی اور نئی قیمت 1 ہزار 816 امریکی کرنسی ہو گئی ہے۔
عالمی مارکیٹ میں قیمتیں کم ہونے کے باوجود ملکی صرافہ مارکیٹوں لاہور، کراچی، اسلام آباد، پشاور، کوئٹہ، حیدر آباد، سکھر، گوجرانوالا، فیصل آباد، راولپنڈی سمیت دیگر جگہوں پر فی تولہ سونے کی قیمت میں 300 روپے کا اضافہ دیکھا گیا اور قیمت 1 لاکھ 38 ہزار 400 روپے ہو گئی ہے۔
اُدھر دس گرام سونے کی قیمت میں 258 روپے کا اضافہ دیکھا گیا اور نئی قیمت 1 لاکھ 18 ہزار 656 روپے ہو گئی ہے۔