عوام کے لیے ایک اور مشکل، پٹرول کے بعد آٹا بھی مہنگا ہو گیا

عوام کے لیے ایک اور مشکل، پٹرول کے بعد آٹا بھی مہنگا ہو گیا

مہنگائی کی ستائی عوام کے لیے یوٹیلیٹی اسٹورز سے بھی اشیائے خورونوش کی خریداری خواب بنتی جارہی ہے ،حکومت نے پٹرول کے بعد آٹے کی قیمتوں میں بھی اضافے کا اعلان کردیا ہے۔

یوٹیلیٹی سٹور پر 20 کلو آٹے کا تھیلا 980 روپے ہو گیا جبکہ 10 کلو آٹے کا تھیلا 490 روپے کا کردیا گیا ہے،وزارت صنعت و پیداوار نے آٹے کی قیمتوں میں اضافے کا نوٹیفکیشن بھی جاری کر دیا۔