حکومت کا پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں کا اختیار اوگرا سے واپس لینے کا فیصلہ

Published On 07 September,2022 05:34 pm

اسلام آباد:(دنیا نیوز) حکومت نے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں کا اختیار آئل اینڈ گیس ریگولیٹری اتھارٹی ( اوگرا ) سے واپس لینے کا فیصلہ کرلیا ہے۔

ذرائع کے مطابق نومبر سے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں کا تعین مارکیٹ کرے گی۔

چیئرمین اوگرا مسرور خان کے زیر صدارت اہم اجلاس کا انعقاد کیا گیا، اجلاس میں آئل مارکیٹنگ کمپنیز کے سربراہان، پٹرولیم ڈویژن و دیگر حکام نے شرکت کی۔

ذرائع کے مطابق اجلاس میں پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں کو ڈی ریگولیٹ کرنے کے معاملے پر تفصیلی غور کیا گیا، حتمی ٹی او آرز کی تشکیل کیلئے آئل ریفائنریز و دیگر فریقین کو بھی اعتماد میں لیا جائے گا۔
 

Advertisement